فرنٹ کے ضلع صدر کولگام کی گرفتاری یٰسین ملک نے سیاسی عناد اورپولیس کی زور وزبردستی قرار دی

 سرینگر/ لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمدیاسین ملک نے صدر ضلع کولگام عبدالستار شیر گجری کی گرفتاری پر مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ۱۱ نومبر کو تھانے پر بلایا اور وہاں اُسے مطلع کیا گیا کہ موصوف کے خلاف متعدد مقدمات درج ہے،جبکہ عبدالستار کو کچھ ہفتے قبل ہی بنا ان مقدمات سے مطلع کئے بغیر رہا کیا گیا تھا۔چیئرمین نے موصوف کی گرفتاری کو سیاسی عناد ،پولیس کی زور زبردستی و دہشت گردی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزکورہ ایک معروف سیاسی رکن اور فرنٹ کے ذمہ دار عہدہ دار ہے اور پولیس کے ہاتھوں انکی گرفتاری سیاسی عناد کے سوا اور کچھ بھی نہیں ،فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک نے مقامی پولیس کو مطلع کیا ہے کہ وہ عناد پر مبنی اقدامات سے بازرہے اور سیاسی ارکان کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بندکریں ۔ درایں اثنا فرنٹ چیئرمین نے گریٹر کشمیر کے علی محمد ڈار کے والدہ محترمہ اور شبیر ابن یوسف کے والد بزرگوار کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ یاسین صاحب نے علی محمد اور شبیر ابن یوسف کے ساتھ اظہار یکجہتی کی اور مرحومین کے لئے جنت نشینی کی دعائیں کیں اور انکے لواحقین کیلئے بھی صبر جمیل و جزیل کی برمحل دعائیں کیں ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں