کرن نگر میں اندرون سڑک پر رکاوٹیں مقامی کمیٹی کا وضاحتی بیان

سرینگر /ریڈیڈنٹ ویلفئیر سوسائٹی گول مارکیٹ کرن نگر نے اخبار میں چھپی اس خبر کی تردید کی جس میں بتایا گیا کہ دودھ گنگا کرن نگر روڈ پر راتوں رات لوہے کی سلاخیں نصب کرکے سڑک پر رکاوٹین کھڑی کردیں۔بیان میں کہا گیا کہ سڑک پر اہالیان محلے کی مرضی سے چند رکاوٹیں کھڑی کردی گئیں کیونکہ کئی روز قبل ایک تیز رفتار گاڑی نے دو بچیوں کو اپنی زد میں لاکر زخمی کردیاتھا جس کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر سرینگر ،ایس ایس پی ،ایس پی اور ایس ایچ او کی نوٹس میں یہ بات لائی گئی اور اس کے بعد اس پر ووٹنگ ہوئی جس میں محلے والوں کی اکثریت نے اس بات کی اجازت دی کہ سڑک پرروکاوٹیں کھڑی کردی جائیں ۔جبکہ یہ سڑک شاہراہ عام نہیں ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں