عرس حضرت شیخ حمزہ مخدوم (رح) کے سلسلے میں مختلف دینی تنظیموں کی تقریبات اور پیغامات

سرینگر/عرس مبارک سلطان العارفین حضرت شیخ حمزہ مخدوم (رح) کی مناسبت سے حنفی عربی کالج نور باغ کی امام اعظم ہال میں یوم محبوب العالم (رح) کی ایک خصوصی تقریب صدر انجمن تبلیغ الاسلام مولانا سید فرید الرحمان بخاری کی صدارت میںمنعقد ہوئی ، تقریب میں مقررین نے شہنشاہ کشمیر محبوب العالم (رح) کی عظمت اور سیرت پاک پر عالمانہ روشنی ڈالی، اور سامعین کو آپ کے فرمودات و تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی تاکید کی، دریں اثنائ اسی مناسبت سے آج کوہ ماران مسجد سالار میں قبل از نماز ظہر صدر انجمن حمایت الاسلام مولانا خورشید احمد قانون گو آنجناب(رح) کے گرانقدر اسلامی ،روحانی و شرعی خدمات کے موضوع پر بیان کریں گے،جبکہ بعد ظہر مجلس مولود مسعود کی پیشوائی سرپرست انجمن مولانا شوکت حسین کینگ کریں گے، ادھر انجمن علمائے احناف کے سربراہ مولانا اخضر حسین نے مخدوم صاحب(رح) کے عرس پر اپنے پیغام میں لوگوں کو مخدوم صاحب کی تعلیمات کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا ، انہوں نے موصوف کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہی کی  بدولت وادی میں مسلمانوں کودین سمجھنے میںکافی مد د ملی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں