عرس شیخ حمزہ مخدوم(رح) پر ڈاکٹر فاروق اور عمر عبداللہ کا پیغام,

,

سرینگر/ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور کارگذار صدر عمر عبداللہ نے حضرت محبوب العالم شیخ حمزہ مخدوم(رح) کے عرس مبارک پر ریاست کے لوگوں خصوصاً ریاست کے مسلمانوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ،کہ حضرت محبوب العالم(رح) کی تعلیم ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت سلطان العارفین (رح) کو عظیم الشان مرتبہ عطا کیا اور اُن(رح) کی تعلیم جو قرآن اور حدیث پر مبنی ہے، پوری عالم انسانیت کی بقا کیلئے مشعل راہ ہے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ حضرت شیخ حمزہ(رح) روحانی کمالات ، طریقت ، شریعت اور روحانیت کے امام تھے ۔ اُنہوں نے کہا کہ اِس تاریخی اور قدیم درگاہ پر ہمیشہ دن رات عقیدت مندوں کا تانہ بندھا رہتا ہے اور اللہ اِس بابرکت درگاہ پر اپنے بندوں کی دعائیں قبول فرماتا ہے۔ انہوں نے دعا کی اللہ تعالی بزرگان دین کی تعلیم پر ہمیں چلنے کی توفیق عطا کریں۔
اُنہوں نے کہا کہ بزرگان دین کی درگاہیں اسلامی تہذیب وتمدن کی گہوارے رہی ہے اور اللہ تعالیٰ نیک بندوں کی دعائیں اِن اولیائ کرام کی درگاہوں پر قبول کرتا ہے۔

,
مزید دیکهے

متعلقہ خبریں