چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ آسٹریلیا کے نام

سڈنی/آسٹریلیا میں کھیلا جانے والا چار ملکی ٹورنامنٹ میزبان آسٹریلیا نے جیت لیا۔ پاکستان کو چوتھی اور آخری پوزیشن پر اکتفا کرنا پڑا۔ چار ملکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں میزبان آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو دو ایک سے ہرایا جبکہ تیسری پوزیشن کے میچ میں جاپان نے سخت مقابلے کے بعد پاکستان کو ایک گول سے مات دیکر وکٹری سٹینڈ تک رسائی حاصل کی۔ گرین شرٹس سائیڈ نے گول کرنے کے متعدد مواقع ضائع کئے۔ایونٹ میں پاکستان کو میزبان آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ سے ایک ایک جبکہ جاپان سے دو میچوں میں شکست کا سامنا رہا۔ پاکستان نے4 میچوں میں مجموعی طور پر 17 گولز کھائے اور حریف ٹیموں کے خلاف صرف 4گول سکور کئے۔تیسری پوزیشن کے میچ کے لئے پاکستان اور جاپان کی ٹیمیں مد مقابل تھیں۔اس میچ میں قومی ٹیم نے ایونٹ میں مسلسل چوتھی اور جاپان سے دوسری شکست کھائی۔اس مقابلے میں جاپان نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں دو گولز سے مات دی۔ گرین شرٹس سائیڈ نے گول کرنے کے متعدد مواقع ضائع کئے۔ایونٹ میں پاکستان کو میزبان آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ سے ایک ایک جبکہ جاپان سے دو میچوں میں شکست کا سامنا رہا۔ پاکستان نے 4 میچوں میں مجموعی طور پر 17 گولز کھائے اور حریف ٹیموں کے خلاف صرف 4گول سکور کئے۔ایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستان کو میزبان آسٹریلیا نے 9 گولز سے عبرتناک شکست دی تھی۔ دوسرے میچ میں جاپان نے بھی پاکستان کیخلاف کامیابی حاصل کی تھی۔شائقین ہاکی نے قومی ٹیم کی بد ترین شکست پر اپنی شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے کہ کھلاڑی اور مینجمنٹ کے لوگ صرف سیر سپاٹے کیلئے آسٹریلیا گئے ہوئے ہیں۔ ایونٹ میں بدترین شکست کے باوجود ہاکی فیڈریشن کے عہدیداروں یا مینجمنٹ کے ذمہ داران کی جانب سے ایک بیان سامنے نہیں آیا۔ مطالبہ ہے کہ فیڈریشن اور مینجمنٹ کے ذمہ داران اس شکست کے بعد فی الفور مستعفی ہو جائیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں