تیونس اور مراکش نے فیفا ورلڈ کپ میں جگہ بنا لی

میڈرڈ/ افریقن زون سے تیونس اور مراکش نے فیفا ورلڈکپ 2018ئ میں جگہ بنالی۔ اس طرح افریقن زون کی پانچویں ٹیموں کا چنائو مکمل ہوگیا۔ اس سے قبل مصر‘ نائیجریا اور سینیگال نے روس کا ٹکٹ حاصل کیا تھا۔ تیونس نے گروپ اے کے اپنے آخری میچ میں لیبیا کا سامنا کیا۔ تیونس کو ماسکو جانے کے لئے صرف ایک پوائنٹ کی ضرورت تھی اس طرح تیونس نے لیبیا کے خلاف میچ بغیر کسی گول کے برابر کرکے مطلوبہ پوائنٹس حاصل کرکے عالمی کپ2018ئ میں جگہ بنالی۔ دوسری جانب گروپ سی میں مراکش نے ایواری کوسٹ کو2-0 گول سے پچھاڑ کر روس کا ٹکٹ حاصل کیا۔ مراکش کی جانب سے دونوں گول پہلے ہاف میں نمودار ہوئے25 ویں منٹ پر نبیل دارار اور30 منٹ پر مہدی بناطہ نے یہ گول کئے۔ دوسری جانب گروپ بی میں کیمرون اور زیمبیا کے درمیان میچ2-2 گول سے برابر رہا۔ دونوں ٹیمیں فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی تھی اس طرح اس نتیجے میں کا گروپ کی پوزیشن پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ اس گروپ سے نائیجریا نے 4 میچز جیت کر روس کا ٹکٹ حاصل کرلیا ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں