ایئرٹیل پرائیمر لیگ  :ینگ سٹار پلوامہ نے ینگرس پوچھل کو شکست دی

پلوامہ/تنہا ایاز/جنوبی ضلع پلوامہ کے پوچھل سپورٹس گراونڈ میں سید احمد قاسم (رح) ایئرٹیل پرائیمر لیگ کے سلسلے میں پری کواٹر فائنل میں ینگ سٹار پلوامہ نے ینگرس پوچھل کو شکست دے کر کواٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ینگ سٹار چاٹہ پورہ نے مقررہ بیس اوروںمیں155رن بنائے۔ینگ سٹار کی جانب سے بلے بازوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔جواب میں ینگرس پوچھل 125رن ہی بنا سکی۔ادھر اس شاندار جیت کے ساتھ ہی ینگ سٹار چاٹہ پورہ پلوامہ کی ٹیم کواٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ کواٹر فائنل تک رسائی کرنے والی ٹیموں میںکامران لائنز پلوامہ،یونیک بائز پدگام پورہ،آل راونڈر رتنی پورہ،ینگ سٹار چاٹہ پورہ،ریڈ کیپس بانڈرپورہ،سن شائن کھربٹھ پورہ وغیرہ کے نام قابل ذکر ہے جبکہ دو ٹیموں کا انتخاب ابھی باقی ہے۔ٹورنامنٹ کے دوسرے اہم میچ میں ریڈ کیپس نے بانڈر پورہ کو شکست دی۔ریڈ کیپس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے۱۰۱ رن بنائے۔جواب میں بانڈر پورہ کی ٹیم ۳۲۱ رن ہی بناسکی۔ ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والے بلال احمد پائرجو کامران لائنز کرکٹ ٹیم کے ساتھ وابستہ ہے،نے کئی میچوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ساوتھ کشمیر پرائیمر لیگ کے ایک اہم میچ میں مورن ii کے مدمقابل اُنہوں نے 52رن بنائے۔اسی طرح ایک اور اہم میچ میں اُنہوں نے 36اور پانپور کے سپورٹس گراونڈ میں ۰۴ رن بنائے۔ان کی اس کارکردگی سے کامران لائنز کرکٹ ٹیم کے منتظمین نے کہا کہ ایسے باصلاحیت کھلاڑی سرکار کی نظروں سے اوجھل ہے۔ نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے بلال نے کہا کہ میں ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتا ہوں اور میں کرکٹ کو ہی بطور پیشہ اختیار کرنا چاہتا ہوں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ مجھے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کیلئے ایک موقعہ دیا جانا چاہیے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں