سڑکوں ،پلوں اورٹنلوں کی تعمیرریاستی حکومت کی ترجیحات میں شامل :نعیم اختر

جموں/تعمیرات عامہ کے وزیر نعیم اختر نے سڑک حادثات پر قابو پانے کے لئے سخت اقدامات کرنے کی ضرورت کو انجینئروں کو ہدایات دیں کہ وہ قومی شاہرائوں اور پہاڑی راستوں پر خاص طور سے سائن بورڈس اور کریش بیریرس نصب کریں۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے آج یہاں مختلف سڑک پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے دوران کیا۔ کمشنر سیکرٹری آر اینڈ بی سنجیو ورما، چیف انجینئر آر اینڈ بی سدھیر شاہ کے علاوہ کئی دیگر انجینئر بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔وزیر موصوف نے ہاتھ میں لئے گئے پلوں اور سڑک پروجیکٹوں کے ساتھ ساتھ نبارڈ ، سی ایس ایس اور کئی دیگر سکیموں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔میٹنگ میںبتایا گیا کہ سی آر ایف کے تحت 1812.86 کروڑ روپے کی لاگت سے 118 پروجیکٹ منظور کئے گئے ہیں جن میں اب تک 44مکمل ہوچکے ہیں جبکہ/جاری صفحہ نمبر۱۱پر
 دیگر 74 پروجیکٹوں پر کام شد و مد سے جاری ہے۔وزیر نے انجینئروں کو ہدایت دی کہ وہ تعین پر عمل پیر ا رہ کر پروجیکٹوں کی مقررہ مدت کے اندر تکمیل کو یقینی بنائیں ۔انہوںنے متعلقہ انجینئروں سے کہا کہ وہ کاموں کی متواتر نگرانی کریں اور لیت و لعل برتنے والے ٹھیکداروں کو نوٹس جاری کریں۔نعیم اختر نے بہتر سڑک رابطے فراہم کرنا معیاری سڑکیں ، پل اور ٹنل تعمیر کرنے کی طرف حکومت اولین ترجیح دے رہی ہے کیونکہ ایسا کرنے سے لوگوں کی سماجی و اقتصادی صورت حال میں بہتری رونما ہوتی ہے ۔انہوں نے افسروں سے کہا کہ وہ کافی عرصہ سے التو ا میں پڑے ترقیاتی پروجیکٹوں کا جائزہ لیں تاکہ انہیں جلد از جلد مکمل کیا جاسکے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں