المناک ٹریفک حادثے میں دو افراد لقمہ اجل

سرینگر/کے این ایس /ڈورو اسلام آباد اورراجپورہ ہندوارہ میںمیں دلخراش سڑک کے حادثات میں2افراد کی موت اور3دیگر افراد زخمی ہوئے ۔زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں علاج ومعالجہ کیلئے داخل کیا گیا جبکہ پولیس نے کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ۔ ہندوارہ میں سوموار کی صبح اُس وقت صف ماتم بچھ گئی جب آہگام راجپورہ ہندوارہ کے نزدیک ایک مسافر ٹیکسی کو حادثہ پیش آیا جسکے نتیجے میں ایک شخص لقمہ اجل اور2دیگر افراد زخمی ہوئے ۔ نمائندے کے مطابق مسافر ٹیکسی زیر نمبرJK05C/4021راجپورہ /جاری صفحہ نمبر۱۱پر
ہندوارہ کے نزدیک اچانک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوئی اور سڑک پر پلٹ گئی ،جسکے نتیجے میں اس میں سوار3افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کیلئے فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا ۔اس حادثے میں زخمی ہوئے تین افراد میں سے غلام محی الدین ولد غلام نبی ساکنہ راجپورہ ہندوارہ کی موت ہوئی جبکہ زخمیوں کی شناخت محمد رمضان میر اور محمد یاسین ڈار ساکنہ اہگا م راجپورہ کے بطور ہوئی ۔ اس دوران جونہی مہلوک شخص کی میت آبائی گائوں پہنچائی گئی ،تو وہاں کہرام اور صف ماتم بچھ گئی ۔ بعد ازاں مہلوک کی میت کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ۔ادھر ڈورو اننت ناگ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق لارکی پورہ کے نزدیک ایک تیز رفتار ٹپر نے موٹر سائیکل سوار کو زوردار ٹکر ماردی جسکے نتیجے میں ایک نوجوان ازجان اور ایک شدید زخمی ہوا ۔معلوم ہوا ہے کہ اس حادثے میں ازجان ہوئے نوجوان کی شناخت جنید احمد ولد محمد سلطان ساکنہ ڈورو کے بطور ہوئی جبکہ موٹر سائیکل پر سوار دوسرا نوجوان جو شدید زخمی ہوا، کی شناخت توسیف احمد بٹ ولد محمد خلیل ساکنہ ڈورو کے بطور ہوئی ۔ زخمی نوجوان کا علاج ومعالجہ ضلع اسپتال اسلام آباد میں ہورہا ہے اور پولیس نے قانونی وطبی لوازمات پُر کرکے نعش کو آخری رسومات انجام دینے کیلئے ورثان کے حوالے کیا ۔ پولیس نے دونوں سڑک حادثات کے سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں