پرائیوٹ سکولوں کیلئے منظور شدہ فیس ڈھانچہ من وعن عمل کرنے کی ہدایت

سرینگر/پرائیوٹ سکولوں سے متعلق والدین کی شکایات کا ازالہ کرنے اورمیڈیا میںآئی خبروں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کمشنر سیکریٹری ایجوکیشن فاروق احمد شاہ نے ناظم تعلیمات کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو کی موجودگی میںپرائیوٹ سکولوں کی منتظمین کی ایک ہنگامی میٹنگ طلب کی۔کمشنر موصوف نے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اوران بچوں کے ساتھ شفقت وانصاف سے پیش آنا ہم سب کا فرض ہے۔ایڈمیشن فیس ،کتابیں،سکول وردی،ماہانہ فیس اوردیگر معامالت کے/جاری صفحہ نمبر۱۱پر
 حوالے سے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں وضح کردہ اصولوں کی من وعن عمل آوری کو یقینی بنایاجائے۔انہوںنے ٹیوشن فیس میںاضافے میں متعلق واضح کیا کہ اس سلسلے میں پہلے ہی Fee Fixationکمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو تمام کیسوں کاجائزہ لے رہی ہے ۔انہوںنے اس سلسلے میں کمیٹی کی طرف سے منظورشدہ فیس کو ہی وصول کئے جانے کویقینی بنانے پر زوردیا۔پرائیوٹ سکولوں میں ایڈمیشن اوردیگر معاملات کے حوالے سے چند کمیٹیوں کا قیام عمل میںلانے کی تجویز بھی میٹنگ میں رکھی گئی ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں