آج حضرت مخدوم صاحب (رح) کا عرس منایاجارہاہےکوہ ماران پر اُن کے آستان عالیہ پر ہزاروںعقیدت مندوں نے شب خوانی میں شرکت کی

سرینگر/ریاست کے تینوں خطوں میں حضرت سلطان العارفین شیخ حمزہ مخدوم (رح)کا 454 واں سالانہ عرس پاک آج یعنی منگل کو منایا جارہا ہے۔اس سلسلے میں کل رات محبوب العالم(رح) کے آستانیہ عالیہ واقع کوہ ماراں میں شب خوانی کی سب سے بڑی تقریب منعقد ہوئی ہے جبکہ ان کے علاوہ دیگر زیارتگاہوں میں بھی شب خوانی کی متبرک اور روح پرور مجالس کا اہتمام ہوا۔ اس مناسبت سے وادی کے مختلف علاقوں بالخصوص شہر سرینگر میں آستانیہ عالیہ مخدوم صاحب(رح) تک ٹرانسپورٹ کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے اورکل دوپہر سے ہی سردی کے باوجودوادی کے اطراف واکناف سے آئے عقیدت مند شب خوانی میں شرکت کیلئے وہاںپہنچے جہاں وہ رات بھر درود اذکار کی بابرکت مجالس میں محورہے۔سوموار منگل کی شام زیارت مخدوم صاحب(رح) میں نمازعشائ ٹھیک ساڑھے10بجے ادا کی گئی جس کے بعد رات بھر توبہ استغفار ، درود اذکار اور کلام شیخ حمزہ (رح) پر مشتمل منقبت اور، نعت خوانی کا اہتمام ہوا ۔ اس دوران انتظامیہ نے وہاں شب بیداروں کیلئے /جاری صفحہ نمبر۱۱پر
خصوصی انتظامات کئے تھے جن میں ٹرانسپورٹ کی سہولیات ، پانی اور بغیر خلل بجلی کے علاوہ عارضی بیت الخلائ کی تعمیر شامل ہیں۔ کئی رضاکار تنظیموں کے علاوہ مسلم وقف بورڈ، محکمہ صحت زائرین کو معقول سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے خصوصی کیمپ لگائے گئے۔عرس مبارک کی سالانہ تقریب کے سلسلے میں تجر شریف میںخانقاہ عالیہ زیارت حضرت بابا عثمان رینہ و بی بی مریم(رح) اور برادر اکبر و خلیفہ وقت حضرت محبوب العالم حضرت مخدوم بابا محمد علی رینہ کی زیارتوںکی پوشاک بندی کی گئی۔ ادھر احم شریف بانڈی پورہ ، تجر شریف سوپور ،چکہ پورہ نادی ہل بانڈی پورہ،ہل بانڈی پور، اسلام آباد، بارہمولہ، کھاگ ، گاندربل اور دیگر مقامات پر بھی حضرت محبوب العالم کے سالانہ عرس پاک کے سلسلے میںخصوصی تقریبات کا اہتمام ہورہا ہے اور اس سلسلے میں آج وہاں شب خوانی کی خصوصی تقریبات منعقد ہوئیں ۔ ادھر وادی کے شمال وجنوب میں بھی اس مناسبت سے خصوصی تقریبات کااہتمام ہو رہا ہے ۔ شیخ حمزہ مخدوم(رح) کی زیاتگاہوں پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد آج شب خوانی کی جس میں رات بھر لوگوں کی کثیر تعداد شب بیدار رہے ۔ حضرت شیخ حمزہ(رح) کے عرس پاک کے سلسلے میں وادی میں امن و آشتی کے علاوہ ناگہانی آفت کی نجات کیلئے بھی خصوصی دعامانگی جائیگی جبکہ علمائے دین نے اپنے خطاب میں حضرت شیخ حمزہ مخدوم(رح) کی حیات مبارکہ پیش آئے واقعات اور ان کے کرامات پر روشنی ڈالیں گے۔ادھرادھر سجادہ نشین بقعہ عالیہ پیر زادہ شاہد جیلانی مخدومی نے اپنے بیان میں کہا کہ آج ہی تجر شریف سوپور میں بھی عرس کی تقریبات منائی جارہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس مبارک موقعے پر تبرکات محبوب العالم(رح)کی زیارت کرائی جاے گی ۔اس کی تفصیلات فراہم کرتے ہوے شاہد صاحب نے کہا کہ نمازفجر کے بعد صبح آٹھ بجے ،بعد نماز ظہر بوقت اڑھائی بجے ،نماز عصر کے بعد شام ساڑھے چار بجے ،زیارت کی نشاندہی کرائی جاے گی ادھر ہلال احمد منڈو نے عرس مخدوم صاحب (رح) پر کشمیری مسلمانوں اور خاص طور پر تاجروں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں