سلطان العارفین مخدوم صاحب (رح) کا عرس عقیدت واحترام کیساتھ منایاگیا وادی بھر میں رُوح پرور مجالس کا انعقاد

سرینگر/ پوری ریاست میں بلند پایہ ولی کامل قطب آفتاب حضرت محبوب العالم شیخ حمزہ مخدوم(رح) کا454 واں سالانہ عرس مبارک نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا۔ وادی میں سب سے بڑی تقریب اُن کی درگاہ واقعہ کوہ ماران پر منعقد ہوئی جہاں رات بھر شب خوانی درود ازکار ، ختمات المعظمات کی روح پرور مجلس کا انعقاد ہوا۔ وادی کے اطراف/جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 واکناف سے ہزاروں عقیدت مندوں نے عرس کے دوران حاضری دی۔ ایسی ہی تقریبات جائے پیدائش محبوب العالم تجر شریف سوپور، اہم شریف بانڈی پورہ، اول نشین گاہ مخدوم منڈل کپرن، پور نادی ہل بانڈی پور، اسلام آباد، بارہمولہ، کھاگ ، گاندربل اور دیگر کئی مقامات پر منعقد ہوئیں۔جہاں تبرکات کی نشاندہی بھی کی گئی۔سوموار اورمنگل کی درمیان رات کڑاکے کی ٹھنڈ کے بیچ ہزاروں عقیدتمند جس میں خواتین کی ایک بہت بڑی تعداد شامل تھی آستان عالیہ پر جمع رہے اور رات بھر شب خوانی کی اور درود و ازکار کی محفلیں آراستہ کیں۔ وادی کے مختلف علاقوں سے آ نے والے عقیدت مندوں کے لئے کوہ ماراں تک ٹرانسپورٹ کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔سی این ایس سٹی رپورٹر کے مطابق شب خوانی کی تقریبات کے سلسلے میں کوہ ماراں میں موجود ذاکر مسجد میں نمازعشائ ٹھیک 10بجے ادا کی گئی جس کے بعد توبہ استغفار ، درود اذکار اورمحبوب العالم(رح) پر مشتمل منقبت اور، نعت خوانی ادا کی گئی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں