حج فارم 2018 آج یعنی15 نومبر سے دستیاب ہونگے

سرینگر/ایگزیکٹیو آفیسر سٹیٹ حج کمیٹی نے کہا ہے کہ آن لائین حج فارم2018حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ www.hajcommittee.gov.inاورایس ایم سی کی ویب سائٹ/جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 www.jkshc.comپر15نومبر سے7دسمبر2017ئ تک دستیاب ہوں گے۔مقدس فریضہ کے لئے فارم متعلقہ ضلع کمشنروں کے دفاتر سے بھی مشتہر شدہ تاریخوں پر دستیاب ہوںگے ۔ایگزیکٹیو آفیسر نے کہا کہ درخواستوں کے ساتھ پاسپورٹ جو کہ7دسمبر2017ئ اس سے قبل اجرأ کیا گیا ہو،ساتھ رکھنا ضروری ہے ۔انہوںنے کہا کہ عام زمرے کے تمام خواہشمند عازمین ،جن کا تعلق جموں ڈویژن اورلداخ وکرگل اضلاع سے ہو،بشمول وادی کشمیر کے تمام اضلاع ماسوائے سرینگر،اپنے متعلقہ اضلاع کے ترقیاتی کمشنروں کے دفاتر میں درخواست فارم جمع کرواسکتے ہیں۔جب کہ مخصوص زمروں کی درخواستیں ﴿70سال کی عمر سے زیادہ﴾اورضلع سرینگر سے تعلق رکھنے والے اپنے فارم سٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر واقع بمنہ میں جمع کرواسکتے ہیں۔ایگزیکٹیو آفیسر نے کہا کہ آن لائین حج درخواست فارم تمام لازمی دستاویزات کے ساتھ15نومبر سے7دسمبر 2017ئ تک کام کے اوقات کے دوران وصول کئے جائیں گے۔ ۔انہوں نے درخواست دہندگان کو رہنماخطوط کا پورا مطالعہ کرنے کی ہدایت دی جو کہ حج کمیٹی آف انڈیا اورسٹیٹ حج کمیٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں