قاضی گنڈ کا جاں بحق نوجوان انجینئرنگ گریجویٹ تھا

سرینگر/یوپی آئی /کنڈ قاضی گنڈ میں فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ مقامی جنگجو جاں بحق ہوا۔ معلوم ہوا ہے کہ جاں بحق جنگجو نے بی ٹیک کی ڈگری اچھے نمبرات کے ساتھ پاس کی تھی ۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق پچھلے تین سال /جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
سے حزب کمانڈر جنوبی کشمیر میں سرگرم تھا۔ جاں بحق عسکریت پسند کی شناخت مزمل احمد بڈرو ساکنہ یاری پورہ کولگام کے بطور ہوئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ مزمل احمد اعلیٰ تعلیم یافتہ تھا اور عسکریت میں شمولیت سے پہلے اُس ے بی ٹیک ڈگری اچھے نمبرات سے پاس کی تھی ۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ مزمل احمد کافی ذہین تھا صوم و صلواۃ کا پابند ہونے کے ساتھ ساتھ اسلامیات میں بھی کافی عبورتھا۔ سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مزمل احمد پچھلے تین سالوں سے جنوبی کشمیر میں سرگرم تھا اور وہ پولیس وفورسز کو کئی کیسوںمیں مطلوب تھا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں