پونچھ میں کنٹرول لائن پر ہندو پاک افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾ پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول پر آج صبح سے بھارت اور پاکستانی افواج کے درمیان گولہ باری اور فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ وقفہ وقفہ سے جاری اس گولہ باری کے نتیجے میں خطے میں جن کا سا سماں بندھ گیا ہے۔ بھارتی فوجی حکام کا کہنا ہے پاکستانی افواج نے بلا کسی جواز بھارتی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ شروع کردی ، جس کا بھارتی افواج نے بھی بھر پور جواب دے دیا۔ آخری اطلاعات ملنے تک طرفین کے درمیان گولہ باری اور فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں