جنوبی کشمیر میں حزب جنگجو گرفتار

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾پولیس نے جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ علاقے میں حزب المجاہدین کے ایک جنگجو کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حزب کے شمس وقار کو قاضی گنڈ کے وانگام علاقے میں گرفتار کیا گیا ہے اور اس کی تحویل سے ایک رائفل بھی برآمد کرلی گئی ہے۔شمس وقار جنوبی ضلع کولگام کے گانجی پورہ گائوں کا باشندہ ہے اور انہوں نے اسی سال جنگجوئوں کے صفوں میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اس سے پہلے وہ ڈی پی ایس سکول سنگم میں زیر تعلیم تھا۔علاقے میں اسے ایک بہتر کریکٹر کی حیثیت سے بھی جانا جاتا تھا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں