کولگام کے جنگل میں سرچ آپریشن جاری

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾فورسز نے ضلع کولگام کے کنڈ نوبگ علاقے میں جنگلات میں وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ گزشتہ روز اس علاقے میں فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان ایک جھڑپ ہوئی تھی ، جس کے دوران جنگجو فورسز کو چکمہ دے کر بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ فورسز کو شبہ ہے کہ فرار جنگجو متذکرہ جنگل میں پناہ لئے ہوئے ہیں، اس لئے آج صبح سے جنگل میں سرچ آپریشن چل رہاہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں