سرینگر۔ لیہہ شاہراہ ٹریفک کیلئے بحال، تاریخی مغل روڈ بند

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾ سرینگر ۔ لیہہ شاہراہ پر برفباری کے نتیجے میں کئی گھنٹے تک ٹریفک معطل رہنے کے بعد اب شاہراہ بحال کردی گئی ہے۔جبکہ تاریخی مغل روڈ آمد و رفت کے لئے عارضی طور بند کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق 434کلو میٹر طویل سرینگر لیہہ شاہراہ آج اُس وقت ٹریفک کے لئے معطل کردی گئی تھی ، جب شاہراہ سے منسلک سونہ مرگ اور دیگر بالائی علاقوں میں بر فباری ہوئی تھی۔ تاہم کئی گھنٹے بعد حکام نے اسے گاڑیوں کی آمد و فت کے لئے کھول دیا۔تاہم تاریخی مغل روڑ کو بند کردیا گیا ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں