فراڈ کی پاداش میں مجرم کو 13ہزار 275سال قید کی سزا

بنکاک/ ہزاروں سال جینے کی دعائیں تو آپ نے ضرور سنی ہوں گی لیکن ہزاروں سال قید کی سزا سنی ہے ؟ اگر نہیں تو ہم آپ کو بتاتے ہیں ، تھائی لینڈ کی عدالت نے فراڈ کے مجرم کو13ہزار 275سال قید کی سزا سنائی ہے ۔بہرحال،دنیا کے کچھ ممالک میں کرپشن،بدعنوانی ،دھوکہ و فریب کے معاملوں میں ایسی سزائیں بطور نظیر پیش کی جاسکتی ہے جس سے لوگ خوف کھائیں اور کسی کے ساتھ دھوکہ اور فریب نہ کریں۔ چونتیس سالہ مجرم پوڈٹ پر الزام تھا کہ اس نے انتہائی زیادہ منافع کا لالچ دے کر چالیس ہزار افراد کو اپنے فراڈ کا نشانہ بنایا ، ان چالیس ہزار لوگوں نے سولہ کروڑ ڈالر کی سرمایا کاری کی۔ اعتراف جرم کے بعد مجرم کی سزا نصف ضرور کردی گئی لیکن پھر بھی وہ چھ ہزار چھ سو سینتیس سال چھ ماہ ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں