وزیر دفاع نے 1700کروڑ روپے کے دفاعی سودوں کو منظوری دی

نئی دہلی/یو این آئی/ وزیر دفا ع نرملا سیتا رمن نے 1700کروڑ روپے سے زیادہ کے دو دفاعی سودوں کو کل منظوری دی جن میں فضائیہ کے لئے ہدف کو نشانہ بناکر حملہ کرنے والے بم اور براک میزائلوں کی خریداری شامل ہے ۔ ایک اہم سودے میں روس سے 240ٹارگیٹیڈ بموں کی خریداری کو منظوری دی گئی ہے جس پر 1254کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ فضائیہ ایک طویل عرصے سے اس طرح کے بموں کی کمی سے دوچار تھی او ریہ بم ملنے کے بعد اس کے حملہ کرنے کی صلاحیت کافی بڑھ جائے گی۔ دوسرے سودے میں اسرائیل کی میسز رافیل ایڈوانس ڈیفنس سسٹم لمیٹیڈ سے131براک میزائل خریدے جائیں گے ۔ ان کی خریداری پر 460کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں