شہر سرینگر کی ہر گلی اور ہر کوچے پر آوارہ کتوں کا راج - ہسپتالوں ،بس اڈوں اور پبلک پارکوں میں جمایا ہے ڈیرہ، لوگوں میں خوف و ہراس

سرینگر / /سی این آئی /شہر پر آوارہ کتوں کا راج، ہسپتالوں ،بس اڈوں اور دیگر جگہوں پر جمایا ہے ڈیرہ، عام لوگوں کے ساتھ ساتھ مریضوں کو بھی مشکلات کا سامنا، میونسپل کارپوریشن کی غفلت شعاری پر عوامی حلقے نالاں۔ کرنٹ نیوزآف انڈیا کے مطابق وادی میں آوارہ کتوں کی بڑھتی تعداد کی وجہ سے شہریوں سے زیادہ کتوں کی تعداد ہوگئی ہے ادھر شہر سرینگر میں آوارہ کتوں نے اپنا راج قائم کیا ہوا ہے اور شہر سرینگر کی ہر سڑک ،ہر نکڑ اور ہر گلی میں آوارہ کتوں کی نقل و حرکت سے بچوں ، بزرگوں اور خواتین کو چلنے پھرنے میں خوف محسوس ہورہا ہے جبکہ ہسپتالوں کی پارکوں میں آوارہ کتے اور تیمادار ایک ہی جگہ بیٹھ کر کھانا کھاتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں جس کی وجہ سے ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کے ساتھ رہنے والے تیماداروں کو ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ ادھر شہر سرینگر میں بس اڈوں اور دیگر جگہوں پر بھی آوارہ کتوں نے اپنا ڈیرا جمایا ہے اور کتوں کی ہڑبونگ کی وجہ سے عام لوگوں کو گوناگوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ آوارہ کتوں نے جہاں ہر جگہ اپنی حکومت قائم کی ہے وہیں پر پبلک پارکوں اور سیاحتی مقامات کو آوارہ کتوں نے اپنا مسکن بنالیا ہے ۔اس ضمن میں عوامی حلقوںنے اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر وادی جو جنت الفردوس کے نام سے مہشور ہیں اب آوارہ کتوں کیلئے جنت بن گئی ہے ۔ سرینگر میونسپل کارپوریشن کتوں کو ٹھکانے لگانے میں بُری طرح سے ناکام ہوچُکی ہے جبکہ آوارہ کتوں کو شہری آبادی سے دور رکھنے کے واسطے کارپوریشن نے جو کام ہاتھ میں لیا تھا اُس میں ان کی ناکامی کا خمیازہ شہریوں کو بھگتنا پڑرہا ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں