چین کے قریب تیل بردار جہاز اور بحری جہاز میں تصادم، 32افراد لاپتہ

بیجنگ/ چین کی وزارت ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ ایک ایرانی تیل بردار جہاز کے چین کے مشرقی ساحل کے قریب ایک بڑے بحری جہاز سے ٹکرانے کے بعد ایرانی جہاز کے عملے کے 32 ارکان لاپتہ ہوگئے ہیں۔ وزارت کا کہنا ہے کہ ہفتہ کو دیر گئے ہونے والے تصادم کے بعد تیل بردار جہاز سانچی کے 30ایرانی اور دو بنگلادیشی افراد لاپتا ہیں۔ یہ تصادم سانچی اور ہانگ کانگ میں رجسٹرڈ جہاز سی ایف کرسٹل کے درمیان ہوا۔ چینی حکام کا کہنا ہے کہ تیل بردار جہاز جل کر مکمل طور تباہ ہو گیا ہے۔ تیل بردار جہاز پاناما میں رجسٹرڈ تھا۔ یہ ایران سے جنوبی کوریا کی طرف رواں تھا کہ ساحل سمندر سے 257 کلومیٹر دور کرسٹل جہاز سے اس کا تصادم ہوا۔ کرسٹل جہاز کے عملے کے 21ارکان کو بچا لیا گیا ہے جو تمام کے تمام چینی شہری ہیں۔ چینی حکام تیل بردار جہاز کے لاپتہ ہونے والے عملے کے اراکان کی تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں