سینیگال میں بندوق برداروں کے ہاتھوں 13افراد کا قتل

ڈکار/ مغربی افریقی ملک سینیگال کے جنوبی علاقے کاسامانس کے جنگل میں مسلح افراد نے گولی مار کر 13افراد کو قتل اور سات دیگر کو زخمی کر دیا ہے ۔ فوج کے ترجمان عبدالنادی نے کہا کہ کچھ لوگ جنگل میں جلانے کے لئے لکڑی کی تلاش کر رہے تھے تبھی مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی یہ واضح نہیں ہوسکاہے کہ اس کے لئے کون ذمہ دار ہے تھا ،اس حملہ کے پیچھے اس کی کیا نیت تھی۔ قابل ذکر ہے کہ جس علاقے میں مسلح افراد نے حملہ کیا ہے وہ باغیوں کا گڑ ھ سمجھا جاتا ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں