مفتی سعید کی دوسری برسی پر کئی پروجیکٹوں کے کام کی شروعات-  وزیرا علیٰ نے بٹہ مالو میں منی سیکرٹریٹ کی تعمیر کیلئے سنگ بنیادر کھا ، سکمز میں کئی سہولیات کا افتتاح ،راجباغ پُل لوگوں کے لئے وقف

جموں/مرحوم مفتی محمد سعید کی دوسری برسی پر حکومت نے ریاست میں کئی ترقیاتی اور بہبودی کے پروجیکٹوں کی شروعات کی۔وزیرا علیٰ محبوبہ مفتی منی سیکرٹریٹ عمارت کی تعمیر کے سلسلے بٹہ مالو میںمیں آج سنگ بنیاد رکھا ۔اس پروجیکٹ پر 100کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے جس کی تکمیل کے بعد ضلع اور صوبائی سطح کے کئی انتظامی دفاتر قائم ہوں گے ۔بٹہ مالومیں منی سیکرٹری کی تعمیر کے سلسلے میں فیصلہ وزیر اعلیٰ نے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ بورڈ سرینگر کی ایک جائزہ میٹنگ میں لیا تھا۔ 114 کنال اراضی پر منی سیکرٹریٹ کی تعمیر کے پہلے مرحلے پر 49.93کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے اور اس سیکرٹریٹ میں 32افسروں کے دفاتر ، 80 سٹاف روم ،32سٹاف ہال اور دو بڑے میٹنگ ہال تعمیر ہوں گے۔عمارت میں 6الویٹر، کامن فیسلٹی سینٹر اور 80گاڑیوں کو پارک کرنے کے لئے بیسمنٹ بھی موجود ہوگا۔یہ عمارت سٹی سینٹر میں جدید طرز کے دفاتر کے لئے ایک نمونہ بنایا جائے گااور پروجیکٹ کا پہلا مرحلہ دو سال کے اندر مکمل ہوگا۔ محبوبہ مفتی نے اس موقعہ پر سکمز میں کئی نئی سہولیات کا افتتاح کیا۔ ان سہولیات میں پوزی ٹران امیشن ٹوموگرافی جسے د و سال کے ریکارڈ مدت میں 13.86کروڑروپے کی لاگت سے نصب کیا گیا شامل ہیں۔اس بڑی سہولیت کی بدولت ریاست کے لوگوں کو اب باہر کی ریاستوں میں علاج و معالجہ کے لئے نہیں جانا پڑے گا۔وزیر اعلیٰ نے پیشنٹس ڈیجیٹل سبٹریکشن انجیوگرافی کو بھی سکمز میں عوام کے نام وقف کیا۔اس سہولیت پر 4.13 کروڑ روپے خرچ کئے گئے ہیںاور اس کی بدولت مریضوں کے رگوں میں خون کے دورے کا پتہ لگایا جاسکتا ہے ۔محبوبہ مفتی نے فزیکل میڈیسن اینڈ رہیبلیٹیشن میں 2.70کروڑ روپے کی لاگت سے نصب کئے گئے سازو سامان اور مشینری کا بھی افتتاح کیا۔ اس میں فیزیو تھراپی اور مریضوں کی جسمانی ورزش کا ساز و سامان شامل ہیں۔ انہوں نے او پی ڈی کو وسعت دینے کی سہولیت کا بھی افتتاح کیا جس پر 3.79کرو ڑروپے خرچ کئے جاچکے ہیں۔انہوں نے مریضوںکے لئے ایمرجنسی میڈیسن میں 5.72کروڑ روپے کی لاگت والے ایکسپینشن فیسلٹی کو بھی وقف کیا تاکہ ہسپتال میں ٹراما سے متعلق کیسوں کی جانچ کی جاسکیں۔وزیرا علیٰ نے جہلم دریا کے اوپر پرزنٹیشن کانونٹ راجباغ کے نزدیک 118میٹر لمبا فٹ برج کا بھی افتتاح کیا جس پر 11.40کروڑ روپے خرچ کئے گئے ہیں۔تعمیرات عامہ کے وزیر نعیم اختر، تعلیم کے وزیر سید محمد الطاف بخاری ، صحت و طبی تعلیم کی وزیر مملکت آسیہ نقاش ، کئی ارکان قانون سازیہ ، ڈویژنل کمشنر کشمیر بصیر احمد خان، ایڈیشنل ڈائریکٹر سکمز ڈاکٹر فردوس گری ، پرنسپل سکمز میڈیکل کالج بمنہ پروفیسر ریاض اونتو، پرنسپل جی ایم سی سرینگر ڈاکٹر سامیہ و دیگر سینئر افسران اس موقعہ پر موجود تھے ۔ بعد میں وزیر اعلیٰ نے بجبہاڑہ میں دارا شکوہ پارک کے نزدیک دریائے جہلم کے اوپر ایک سسپنشن برج کا سنگ بنیاد رکھا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں