جارجیا بنی آکلینڈ چمپئن

آکلینڈ/ دنیا کی 14 ویں نمبر کی کھلاڑی جولیا جارجس نے کیرولن ووزنیاکي کو 6۔4،7۔6 سے شکست دے کر اتوار کو یہاں آکلینڈ کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا جو ان کا مسلسل تیسرا خطاب بھی ہے ۔جارجس کو دنیا کی تیسرے نمبر کی کھلاڑی کے خلاف فائنل میں زیادہ پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور اپنی پاورفل سروس اور زبردست فورہینڈ سے انہوں نے ڈنمارک کی کھلاڑی کو طویل ریلیاں نہیں کھیلنے دیں۔29 سال کی جرمن کھلاڑی سال 2010 کے بعد سے مسلسل آکلینڈ میں کھیل رہی ہیں اور انہوں نے اسی کے ساتھ مسلسل 14 میچ جیتنے کی کامیابی بھی درج کر لی۔یہ جولیا کا مسلسل تیسرا خطاب بھی ہے ۔اس سے پہلے ماسکو میں اور زوائی میں ڈبلیوٹی اے ایلیٹ ٹرافی جیتی تھی۔جرمن ٹینس کھلاڑی نے کہا کہ مجھے جیت کر اچھا لگ رہا ہے ۔میں گزشتہ کچھ عرصے سے تال میں ہوں جو کافی اہم ہے ۔میں پہلے سے کافی بہتر ہوئی ہوں اور اس کا کریڈٹ میری ٹیم کو جاتا ہے جنہوں نے میرے نظریہ کو بدلا ہے ۔آکلینڈ میں اگرچہ بارش نے کافی پریشان کیا اور مسلسل دو دنوں تک شدید بارش نے میچوں کو متاثر کیا جس کی وجہ سے ہفتہ کو ہی کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل کرانے پڑے تھے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں