جے یو نے دوسرا آل انڈیا انٹر یونیورسٹی رول بال ٹارنی جیتا  کھلاڑی امن ، قومی یگانگت کے اعلیٰ سفیر ہوتے ہیں۔ ذوالفقار

جموں /خوراک ، شہر رسدات و امور صارفین اور امور قبائلی کے وزیر چودھری ذوالفقار علی نے آج کہا کہ کھلاڑی امن، قومی یگانگت کے اعلیٰ سفیر ہوتے ہیں جو مختلف ممالک کے درمیان غلط فہمیاں دور کرسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑی جموں وکشمیر کی حقیقی تصویر کا منظر دیکھ کر حقائق کی بنیاد پر پیغام کو ملک اور بیرون ممالک میں تشہیر کرسکتے ہیں۔وزیر ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس اینڈ فیزیکل ایجوکیشن کی طرف سے منعقد ہ سپورٹس سٹیڈیم جموں یونیورسٹی میںمنعقدہ دوسرے آل انڈیا انٹر یونیورسٹی رول بال ٹورنامنٹ 2017-18کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ایم ایل سی سریندر کمار چودھر ی بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔وزیر نے کہاکہ کھیل کود نوجوانوں میں مثبت سوچ پیدا کرنے میں اہم رول ادا کرتا ہے اور ایسے میں نوجوان نسل میں سپورٹس کلچر کو فروغ دینے کی بہت ضرورت ہے ۔ذوالفقار علی نے یونیورسٹی کے حکام کی ان کاوشوں کے انعقاد کے لئے سراہا ۔وائس چانسلر یونیورسٹی آف جموں پروفیسر آر ڈی شرما نے بھی اس موقعہ پر خطاب کیا۔ بعد میں وزیر نے فاتحہ ٹیم اور رنرس اَپ میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔ڈائریکٹر سپورٹس پروفیسر اوتار سنگھ جسروٹیہ ، رجسٹرار ڈاکٹر میناکشی کلم کے علاوہ کئی معزز شخصیات اس موقعہ موجود تھیں۔فائنل میچ میں یونیورسٹی آف جموں رول بال ﴿ ایم ﴾ ٹیم نے بھارتیہ ودھیہ پیٹ ڈیمڈ یونیورسٹی پونے کو 4کے مقابلے میں 9گولوں سے ہرایا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں