برسبین ٹینس: آسٹریلیا کے نک کرگِس اورامریکا کے ریان ہیریسن فائنل میں پہنچ گئے

برسبین/برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا کے نک کرگِس اور امریکا کے ریان ہیریسن نے اپنے اپنے میچز جیت کر فائنل میں گجہ بنا لی۔ ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں نک کرگس اور دفاعی چیمپئن گریگور دمتروف مد مقابل ہوئے۔ پہلا سیٹ ہارنے کے بعد فاتح کھلاڑی نے شاندار کم بیک کیا اور حریف کو زیر کر کے فائنل تک رسائی حاصل کی۔ دوسرے میچ میں امریکی کھلاڑی ریان ہیریسن کا میچ میزبان ملک کے نوجوان کھلاڑی الیکس ڈی کے ساتھ ہوا۔ امریکی ٹینس اسٹار نے زور دار ہٹس سے حریف کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں