ٹیم انڈیا کیلئے آگے کی راہ مشکل:بھونیشور

کیپ ٹاؤن، / ہندوستانی فاسٹ بولر بھونیشور کمار کا ماننا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ہندستان آغاز میں اچھی حالت میں تھا لیکن میزبان ٹیم نے غضب کی واپسی کی اور اب ایسے حالات سے باہر نکلنا ٹیم کیلئے مشکل ہو سکتا ہے ۔بھونیشور نے تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے پہلے دن جمعہ کو جنوبی افریقہ کو آغاز میں تین جھٹکے دیئے ۔لیکن بعد میں پھر میزبان ٹیم نے واپسی کر لی اور 286 رن بنانے کے بعد 28 رن پر ہندستان کے تین وکٹ آؤٹ کر دیے تھے ۔بھونیشور نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہاکہ پہلا دن ہندستان کے لئے اچھا تھا۔لیکن حریف ٹیم نے بھی اچھی واپسی کر لی ہے اور ایسے میں ان حالات سے آگے نکلنا ٹیم کے لئے مشکل ہو سکتا ہے ۔ہم اور اچھی بولنگ کر سکتے تھے ۔تیز گیند باز نے ساتھ ہی یہ بھی کہاکہ ہمیں پتہ تھا کہ یہاں کی پچوں پر اتنا سوئنگ نہیں ہوتا ہے ۔لیکن ہمیں یہ کبھی نہیں لگا تھا کہ وکٹ اتنا سست ہو جائے گا۔ ہمارا خیال تھا کہ بعد میں وکٹ میں رفتار آئے گی لیکن ایسا نہیں ہوا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں