محبوبہ مفتی کا عوامی رابطہ پروگرام کے دوران لئے گئے فیصلوں کی عمل آوری پر زور

جموں/ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جموں صوبائی انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ صوبے میں عوامی رابطہ پروگراموں کے دوران لئے گئے فیصلوں کی عمل آوری کے کام میں سرعت لائیں۔وزیر اعلیٰ نے یہ ہدایات اس وقت جاری کیں جب ڈویثرنل کمشنر جموں ڈاکٹر ایم کے بھنڈاری نے انہیں وزیر اعلیٰ کی طرف سے صوبے میں حالیہ عوامی رابطہ پروگراموں کے فیصلہ جات کی عمل آوری کے بارے میں جانکاری دی۔ڈاکٹر بھنڈاری نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ ضلع سطحوں پر ان فیصلوں کی عمل آوری جاری ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ کو اُن کی/جاری صفحہ نمبر۱۱پر
 طرف سے سانبہ، کٹھوعہ، راجوری،ڈوڈہ، کشتواڑ اور رام بن میں حالیہ عوامی درباروں کے دوران کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کی پیش رفت سے بھی روشناس کرایا۔اس سے پہلے ڈویثرنل کمشنر نے سانبہ، کٹھوعہ، راجوری، رام بن، ڈوڈہ اور کشتواڑ کے ضلع ترقیاتی کمشنروں سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ان کاموں کی صورتحال کے بارے میں جانکاری جاصل کی۔ان اضلاع کے ضلع ترقیاتی کمشنروں نے مختلف ترقیاتی کاموں اور وزیر اعلیٰ کے فیصلوں کی عمل ؤوری سے جڑے کئی پہلوؤں کے بارے میں آگاہ کیا۔صوبائی کمشنر نے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ مزید لگن اور تندہی کے ساتھ کام کرکے ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے مختلف اضلاع کی اس حوالے سے حصولیابیوں کا بھی جائزہ لیا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں