لارنو کوکرناگ میں خونریز معرکہ آرائی ، جنگجو جاں بحق جنگجو مخالف اوپریشن کے دوران مقامی آبادی کا احتجاج ، وسیع علاقے میں تلاشی کارروائی

سرینگر/نیازحسین /سی این ایس /کو کر ناگ اننت ناگ میں فورسز اور جنگجو ئوں کے درمیان ایک خونریز جھڑ پ میںایک مقامی جنگجو جاں بحق ہواہے، تاہم ایک وسیع فارسٹ علاقہ میں آ پریشن جاری تھا۔ جنگجوئوںکے محاصرے میں پھنس جانے کی خبر پاتے ہی آس پڑوس کے ہزاروں لوگ اُنہیں فرار ہونے میں مدد دینے کیلئے احتجاجی مظاہرے کرنے لگے تھے لیکن فورسز نے انکی کوششیں ناکام بنادیں ۔ پہلی پورہ لارنو کے جنگلات میں جنگجوؤں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر جموں وکشمیر کے اسپیشل آپریشن گروپ ﴿ایس او جی﴾، فوج اور سی آر پی ایف نے منگل کی صبح مذکورہ علاقہ میں وسیع تلاشی آپریشن شروع کیا۔ تاہم جب سیکورٹی فورسز اس جنگلاتی علاقہ میں/جاری صفحہ نمبر۱۱پر
 ایک مخصوص جگہ کی جانب پیش قدمی کررہے تھے تو وہاں موجود جنگجوؤں نے ان پر فائرنگ کی جس کے ساتھ طرفین کے مابین باضابطہ مسلح تصادم چھڑ گیا۔ جنگجوئوںکے محاصرے میں پھنس جانے کی خبر پاتے ہی آس پڑوس کے ہزاروں لوگ اُنہیں فرار ہونے میں مدد دینے کیلئے احتجاجی مظاہرے کرنے لگے تھے لیکن سرکاری فورسز نے انکی کوششیں ناکام بنادیں۔جھڑ پ کے دوران فرقان احمد وانی ولدغلام محمد وانی ساکن ریڈونی نامی جنگجوجاں بحق تاہم شام دیر تک اس کی لاش پولیس کے ہی تحویل میںتھی۔ اس دوران فرقان کی ہلاکت کے خلاف کو کرناگ کے کئی علاقوں میں تعزیتی ہڑتا ل رہی جس کے دوران دکانیں اور کارو باری ادارے بند رہے۔ادھرپولیس ترجمان کے مطابق لارنو کوکر ناگ میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان جھڑپ میں ایک مقامی عسکریت پسند جاں بحق ہوا ہے۔ ترجمان کے مطابق مہلوک جنگجو سنگباری کے سلسلے میں بھی پولیس کو کئی کیسوں میں مطلوب تھا، پولیس ترجمان کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد لارنو کو کر ناگ گائوں کو محاصرے میں لے کر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا گیا جس دوران عسکریت پسندوں اور فورسز کے درمیان گولیوںکا تبادلہ ہوا۔ ترجمان کے مطابق جوابی کارروائی میں ایک جنگجو جس کی شناخت فرہان احمد وانی ولد غلام محمد ساکنہ ریڈونی کھڈونی کولگام کے بطور ہوئی ہے جاں بحق ہوا۔ پولیس ترجمان کے مطابق مہلوک جنگجو کے قبضے سے ایک انساس رائفل ، دو میگزین اور گولیوں کے 42راونڈ براامد کئے گئے ۔ پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ مہلوک جنگجو پولیس کو سنگباری کے سلسلے میں بھی کئی کیسوںمیں مطلوب تھااور اُس کے خلاف ایف آئی آر 45/2017زیر دفعات 148,147,149,336,332,307آر پی سی اور 10,11,13یو ایل پی ایکٹ کے تحت بھی کولگام پولیس اسٹیشن میں کیس درج ہیں۔ ترجمان کے مطابق جاں بحق جنگجو حزب المجاہدین کیلئے اپنی خدمات انجام دے رہا تھا۔ دریں اثنا ذرائع نے بتایا ہے کہ لارنو کرناگ میں جھڑپ کے دوران ایک جنگجو زخمی حالت میں فرار ہوا ہے اور اُس کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے جنگجو مخالف آپریشن جاری ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں