28/ جون سے امرناتھ یاترا شروع ہوگی شرائین بورڈ کے اجلاس میں گورنر کا اعلان

نئی دہلی /گورنر این این ووہرا جو شری امر ناتھ جی شرائین بورڈ کے چئیر مین بھی ہیں نے کل شری امر ناتھ جی شرائین بورڈ کی ایمر جنٹ میٹنگ کی صدارت کی ۔ جس میں خاص طور سے این جی ٹی کی طرف سے حالیہ ہدایات کی عمل آوری اور آگے کی کاروائی اختیار کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ شری امر ناتھ جی شرائین بورڈ کی اس 34 ویں میٹنگ میں ارکان ایچ ایچ سری روی شنکر ، ڈاکٹر کپیلا وسیائن ، ڈاکٹر وید کماری گھئی ،پنڈت بھجن سوپوری ، وجے دھر ، سنیتا نارائین ، ڈاکٹر دیوی پرساد شیٹھی ، ڈی سی رینہ /جاری صفحہ نمبر۱۱پر
، پروفیسر چندر مولی رینہ اور بورڈ کے چیف ایگزیکٹو افسر امنگ نرولہ اور ایڈیشنل چیف ایگزیکٹوافسر بوپیندر کمار کے علاوہ کئی دیگر اعلیٰ افسروں نے بھی شرکت کی ۔ بورڈ نے این جی ٹی کی طرف سے 13 اور 14 دسمبر 2017 کو گوری مولکی بنامِ ریاست جموں و کشمیر اینڈ ادرز نامی کیس میں جاری ہدایات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا ۔ جامع تبادلہ خیال کے بعد بورڈ نے این جی ٹی کی ہدایات کے خلاف ایک رویو پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ لیا ۔ یاترا سے جُڑے دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے بورڈ نے فیصلہ لیا کہ 60 دن تک جاری رہنے والی یاترا 28 جون 2018 کو شروع ہو گی اور یہ شراون پورنما کے موقع پر 26 اگست 2018 کو اختتام پذیر ہو گی ۔ یاترا علاقے میں دستیاب بنیادی ڈھانچے اور موجودہ ٹریکوں کی صلاحیتوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بورڈ نے فیصلہ لیا کہ دونوں روٹوں کے ذریعے سے ہر روز 7500 یاتریوں کو یاترا پر جانے کی اجازت ہو گی اور اس میں وہ یاتری شامل نہیں ہوں گے جو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سفر کریں گے اور یاتریوں کو یاترا شروع کرنے سے پہلے ایڈوانسڈ رجسٹریشن کرنی ہو گی ۔ بورڈ نے کہا کہ سی ای او نے یاتریوں کی رجسٹریشن کیلئے خاطر خواہ اقدامات کئے ہیں اور یہ کام پنجاب نیشنل بنک ، جموں کشمیر بنک اور ییس بنک کی 437 نامزد شاخوں کے ذریعے 32 ریاستوں اور مرکزی انتظام والے علاقوں میں عمل میں لایا جائے گا ۔ اس موقعہ پر بتایا گیا کہ یاتریوں کی رجسٹریشن کا کام یکم مارچ 2018 کو شروع ہو گا ۔ بورڈ نے سی ای او کو ہدایت دی کہ وہ اس عمل کی ذرایع ابلاغ کی وسیع تشہیر کرائیں اور یاتریوں کو صلاح دیں کہ وہ وقت پر لازمی صحت سرٹیفکیٹ حاصل کریں ۔ بورڈ نے کہا کہ یہ سرٹیفکیٹ متعلقہ ریاستوں کی طرف سے نامزد کئے گئے ڈاکٹروں اور ہسپتالوں سے حاصل کی جا سکتی ہیں ۔ علاوہ ازیں ہر یاتری کا یاترا پرمٹ ایک مخصوص دن اور روٹ کیلئے جائیز ہو گا ۔ بورڈ نے سی ای او سے کہا کہ وہ یاترا پر آنے والے تمام یاتریوں سے اپیل کریں کہ وہ یاترا شروع کرنے سے پہلے ڈاکٹروں سے مشاورت حاصل کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ 13 برس کی عمل سے کم اور 75 برس کی عمر سے زیادہ کے یاتریوں کو یاترا پر آنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔ بورڈ نے یاتعا کے دوران بلا خلل ٹیلی کام سہولیات کی دستیابی پر بھی زور دیا ۔ اس موقعہ پر بتایا گیا کہ اطلاعات و نشریات کی مرکزی وزارت کے اشتراک سے ماضی کی روایات کے مطابق ایک وسیع بیداری مہم چلائی جائے گی ۔ علاوہ ازیں سی ای او سے کہا گیا کہ وہ یاترا سے متعلق تمام جانکاری بورڈ کی ویب سائیٹ www.shriamarnathjishrine.com پر دستیاب رکھیں ۔ بورڈ نے یاترا 2018کیلئے تیار کئے گئے ایکشن پلان کا بھی جائیزہ لیا ۔ چئیر مین نے سی ای او کو ہدایت دی کہ وہ یاترا 2018 شروع ہونے سے پہلے پہلے تمام انتظامات کی تکمیل کو یقینی بنائیں ۔ گورنر نے ڈاکٹر چندر مولی رینہ کی تصنیف کردہ کتاب ورِدھ وششٹ سمھتا کی رسمِ رونمائی انجام دی

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں