سرحدوں پر چین کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں: فوجی سربراہ

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾ فوجی سربراہ بپن رائوت نے کہا ہے کہ چین ایک طاقتور ملک ہے لیکن بھارت بھی کوئی کمزور ملک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سرحدوں پر کسی بھی چینی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فوجی سربراہ نے کہا کہ اس خطے میں چین کا اثرو رسوخ بڑھ رہا ہے لیکن بھارت چین کے زیر اثر نہیں جائے گا۔امریکہ کی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی دھمکیوں سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں فوجی سربراہ نے کہا کہ ’’بھارت کو دیکھو اور انتظار کرو والی پالیسی اپنانی ہوگی۔‘‘کشمیر کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا اس سال شمالی کشمیر میں آپریشن پر زیادہ توجہ دی جائے گی ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں