سرینگر کے حساس علاقوں میں سرکاری قدغن

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾ وادی میں ہڑتال کے بیچ حکام نے آج سرینگر کے حساس علاقوں میں سیکورٹی کی بھاری تعیناتی عمل میں لاتے ہوئے لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی لگادی۔انتظامیہ نے اس ضمن میں گزشتہ رات ہی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج شہر کے رعناوای ،خانیار، نوہٹہ ، صفاکدل، مہاراج گنج ، کرالہ کھڈ اور مائسمہ پولیس سٹیشنوں کے تحت آنے والے علاقوں میں قدغن عائد رہے گی۔ان علاقوں میں آج پیرا ملٹری فورسز کی بھاری تعیناتی عمل میںلائی گئی ہے ۔ آمد و رفت روکنے کیلئے ان علاقوں میں سڑکوں پر خار دار تاریں بچھا دی گئی ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں