صدر ٹرمپ ذہنی مریض نہیں : وائٹ ہائوس

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بعض بچگانہ حرکتوں اور ان کے غیر سنجیدہ پن کا بار بار اظہار ہوجانے کے بعد اُن کا طبی معاینہ کیا گیا ، جس میں معالجین نے ان کی دماغی صحت کو بہترین قرار دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بحیثیت امریکی صدراُن کا پہلا طبی معائنہ تھا، جو وائٹ ہائوس میں کرایا گیا ۔قابل ذکر ہے کہ بے تکی حرکتیں کرنے، زبان پھسلنے کا واقعہ اور نئی شائع ہونے والی کتاب میں ٹرمپ کے ساتھیوں کی جانب سے انہیں بچوں جیسا قرار دیے جانے کے بعد ٹرمپ پر غیر معمولی دباو تھا کہ وہ خود کو منصب صدارت کے لیے فٹ ثابت کریں۔میری لینڈ کے فوجی میڈیکل سینٹر میں ان کا پہلا طبی معائنہ ہوا، جس کے نتائج سے ٹرمپ منگل کے روز امریکی عوام کو آگاہ کریں گے۔وائٹ ہاوس کا کہناہے کہ ڈاکٹروں نے ٹرمپ کی صحت کو بہترین قرار دیاہے۔ یہ پہلے ہی واضح کیا گیا تھا کہ ٹرمپ کا نفسیاتی چیک اپ نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ اپنے منہ میاں مٹھو بننے والے ٹرمپ نے خود مستحکم اور عقلمند قرا ردیا تھا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں