پلوامہ میں دم گھٹنے سے 2مزدورلقمہ اجل

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾جنوبی کشمیر میں دم گھٹنے سے دو مزدور لقمہ اجل بن گئے جبکہ ان کے مزید دو ساتھیوں کو بے ہوشی کی حالت میں برآمد کیا گیا۔ ان سب کو پلوامہ کے مرن چوک میں ایک کمرے سے برآمد کرلیا گیا، جہاں یہ کرایہ پر رہتے تھے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دوران شب کمرے میں گھٹن کی وجہ سے دو مزدور لقمہ اجل بن گئے جبکہ ان کے دو ساتھی بے ہوش ہوگئے تھے۔ ہلاک شدہ مزدوروں کی شناخت نثار احمد کلاس ولد شاہ علی اور محمد اشرف کلاس ولد عبدالحلیم ساکنان ابہامہ پلوامہ کے بطور ہوئی ہے۔ جبکہ بے ہوشی کی حالت میں پائے جانے والے مزید دو مزدوروں کی شناخت محمد امین اور ریاض احمد کے بطور ہوئی ہے۔ یہ دونوں بھی پلوامہ ضلع کے ابہامہ گائوں کے باشندے ہیں۔ انہیں ضلع اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں