سعودی عرب اب بغیر محرم سفر کرنے والی خواتین کو بھی ویزا دے گا

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾ ایک ایسے وقت میں جب سعودی عرب میں سخت گیر قوانین میں نرمی لائی جارہی ہے، حکام نے اعلان کیا ہے کہ اب سعودی عرب کی سیاحت پر بغیر محرم آنے والی خواتین کو بھی ویزے فراہم کئے جائیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر جنرل کمیشن لائسنس ڈپارٹمنٹ عمر المبارک کے مطابق خواتین سیاحتی ویزے پر تنہا بھی سعودی عرب آسکیں گی اس کے لیے ان کے ساتھ خاندان کے کسی فرد یا محرم کا ہونا ضروری نہیں تاہم 25 سال سے کم عمر خواتین کے لیے محرم ہونا لازم ہوگا۔سعودی حکام کا کہنا ہے کہ 25 سال یا اس سے بڑی عمر کی خاتون اکیلے سعودی عرب آنے کی مجاز ہوگی۔ اہل خانہ کے ہمراہ سیاحتی ویزے پر آنے والے ہر فرد کا الگ الگ ویزا ہوگا اور ایک ویزا ایک ہی شخص کے لیے ہوگا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں