’امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات بہت جلد ٹھیک ہوجائیں گے‘

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾مریکی صدرٹرمپ کے مشیر برائے مسلم کمیونٹی ساجد تارڑ نے اُمید ظاہر کی ہے کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات بہت جلد ٹھیک ہوجائیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ویڈیو بیان میں ساجد تارڑ نے کہا ہے کہ دونوں ملکو ں کے درمیان 70سال سے تعلقات ہیں ، انہیں ایک مہینے یا ایک ہفتے میں ختم نہیں کیا جاسکتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ وہ ’پاکستان اور امریکا کے تعلقات سے ابھی تک پُرامید ہیں اور بالکل مایوس نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی امداد معطل کی گئی ہے منسوخ نہیں۔ قابل ذکر ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات میں حال ہی میں اس وقت تناؤ پیدا ہوگیا جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے گزشتہ 15 سالوں کے دوران پاکستان کو 33 ملین ڈالر امداد دے کر حماقت کی جبکہ بدلے میں پاکستان نے ہمیں دھوکے اور جھوٹ کے سوا کچھ نہیں دیا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں