ولر ہامہ پہلگام میں فورسز کا سرچ آپریشن

سرینگر//(آفتاب ویب ڈیسک ) فورسز نے ولر ہامہ پہلگام کومیں سرچ آپریشن کیا ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز کو اس علاقے میں جنگجوﺅں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔ تاہم تلاشی کارروائی کے دوران فورسز کو کچھ نہیں ملا۔ اطلاعات کے مطابق ولر ہامہ پہلگام میں جنگجوﺅں کی موجودگی کی اطلاع پانے کے بعد جموں کشمیر پولیس کے خصوصی آپریشن گروپ ، سی آر پی ایف اور راشٹریہ رائفلز کی3بٹالین نے اس علاقے کو محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشیاں شروع کردیں۔ کئی گھنٹے تک کے اس سرچ آپریشن میں فورسز کو کچھ حاصل نہیں ہوا، جس کے بعد آپریشن ختم کردیا گیا۔
مزید دیکهے

متعلقہ خبریں