کینیڈا میں مسلمانوں کے خلاف نفرت پر مبنی واقعہ،11سالہ بچی کا حجاب کاٹ ڈالا گیا

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾کینیڈا میں مسلمانوں کے خلاف نفرت پر مبنی واقعے میں شرپسند شخص نے 11 سالہ مسلمان لڑکی کے سرسے حجاب اتار کر قینچی سے کاٹ ڈالا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ کینیڈا کے سب سے بڑے شہر ٹورنٹو کے مصروف اور گنجان آباد علاقے میں دن دیہاڑے پیش آیا جہاں تاک میں بیٹھے شرپسند نے بھائی کے ساتھ جانے والی مسلمان لڑکی پر حملہ کرکے اسکارف کھینچ ڈالا،لڑکی کے شور مچانے پر حملہ آور وہاں سے فرار ہوگیا تاہم کچھ منٹ بعد موقع ملنے پر اس نے دوبارہ حملہ کردیا اور قینچی سے اسکارف کے ٹکڑے ٹکڑے کردیے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے کا شکار لڑکی خولہ نعمان نے بتایا کہ وہ چھٹی جماعت کی طالبہ ہے اوراسکول میں بھی اسکارف اوڑھ کراپنے سر کو ڈھانپ کررکھتی ہے،’جب مجھ پر حملہ کیا گیا تو میں خوف زدہ ہوگئی اور زور زور سے چلائی،میرے چیخنے پر حملہ اور بھاگ گیا لیکن وہ چھپ چھپ کر ہمارے پیچھے آیا اور دوبارہ سر سے اسکارف کھینچ کرقینچی سے کاٹ دیا‘۔اسکول کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس واقعے سے انہیں شدید دھچکا پہنچا ہے اور وہ مسلمان لڑکیوں کی سیکورٹی کے حوالے سے تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں