کرپشن کے الزام میں گرفتار سعودی کھرب پتی تاجر فائیو سٹار ہوٹل سے جیل منتقل

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں گرفتار ارب پتی تاجر ولید بن طلال کو فائیو اسٹار ہوٹل سے جیل منتقل کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ولیدبن طلال کو ایک کھرب روپے سے زائد رقم دینے سے انکار پر جیل میں ڈالا گیا ہے۔ولیدبن طلال سمیت کئی شہزادوں اور موجودہ وسابق وزیروں کو2 ماہ قبل گرفتار کیا گیا تھا، گرفتار افراد کو ایک فائیوہوٹل میں زیرحراست رکھاگیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سعودی نیشنل گارڈز کے سابق سربراہ متعب بن عبداللہ کو ایک ارب ڈالرز کی حکومت کو ادائیگی پر رضامندی کے بعد رہا کیا گیا تھا جبکہ ان کے دو بھائیوں کو بھی رٹزکارلٹن ہوٹل ریاض میں قید سے رہا کیا گیا، وہ نومبر 2017ئ سے قید تھے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں