افغان طالبان کو ترکی میں دفتر کھولنے کی پیشکش

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾ترک حکمرانوں نے افغان طالبان کوترکی میں اپنا سیاسی دفتر کھولنے کی پیشکش کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان مصالحتی عمل کے لیے طالبان اور افغان حکومت کے نمائندوں کی ترکی میں ملاقات ہوئی ہے، جس میں ترکی کی جانب سے طالبان کو اپنے ملک میں سیاسی دفتر کھولنے کی تجویز دی گئی۔افغان خبر ایجنسی کے مطابق استنبول میں ہونے والے اجلاس میں طالبان قطر آفس، ملارسول گروپ اور حزب اسلامی کے ارکان اور افغان حکومت کے نمائندے شریک تھے۔ترک حکومت کے تعاون سے ہونے والا یہ چار فریقی اجلاس پیر تک جاری رہے گا۔اس سے قبل ترکی میں گزشتہ سال بھی طالبان اور افغان حکومتی ارکان کی ملاقاتیں ہوئی تھیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں