فوجی سربراہ کے متنازعہ بیان پر تاریگامی کا شدید ردعمل

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾کمونسٹ پارٹی آف انڈیا کے ریاستی سیکرٹری نے فوجی سربراہ بپن رائوت کے اُس بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے ، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کشمیر کے سرکاری سکولوں کے کلاسوں میں دو طرح کے نقشے بچوں کو دکھائے جاتے ہیں۔ ایک بھارت کا اور دوسرا جس میں جموں کشمیر کو الگ دکھایا جاتا ہے۔تاریگامی نے اس بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے فوجی سربراہ کے اس بیان پر حیرانگی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ جموں کشمیر کی ایک علاحدہ تاریخ ہے اور اسکی اپنی شناخت ہے اور اس کی اس شناخت کو آئین میں ضمانت حاصل ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ حکومت ہند نے پہلے اس خصوصی حیثیت کوتسلیم کیا تاہم اس نے اس خصوصی حیثیت کو قائم نہیں رکھا،

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں