سرینگر میں ایک اور بارودی سرنگ برآمد

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾فورسز نے آج سرینگر کے مضافاتی علاقے ملورہ میں ایک بارودی سرنگ برآمد کرلی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز بھی سرینگر کے ایچ ایم ٹی علاقے میں فورسز نے شاہراہ پر ایک بارودی سرنگ برآمد کرکے اسے ناکارہ بنا دیا ۔جبکہ 6جنوری کو شمالی کشمیر کے سوپور قصبے میں بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں چار پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا تھے۔ یہ گزشتہ دو سال کے دوران وادی میں رونما ہونے والا پہلا بارودی سرنگ کا دھماکہ تھا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ آج سرینگر کے ملورہ میں نصب شدہ بارودی سرنگ برآمد کرکے اسے ناکارہ بنا دیا ۔ یہ بارودی سرنگ فورسز کو ہدف بنانے کے لئے نصب کی گئی تھی ۔ تاہم پولیس کو اس کی بروقت اطلاع ملی ۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بارودی سرنگ پانچ کلو وزنی تھی۔بم ڈسپوزل سکارڈ کو طلب کرکے اس بارودی سرنگ کو ناکارہ بنا دیا گیا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں