رام بن میں خوفناک سڑک حادثہ،تیز رفتار ٹرک نے 17سالہ نوجوان کو کچل ڈالا

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾ رام بن ضلع میں آج اتوار کو ایک خوفناک سڑک حادثے میں ایک 17سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا ، جب ایک تیز رفتار ٹرک نے اسے کچل ڈالا۔اطلاعات کے مطابق لیاقت احمد ولد عبدالطیف ساکن پوگل بانہال نامی یہ نوجوان رام بن کے مسجد چوک مترا میں حادثے کا شکار ہوگیا ۔وہ موقعے پر ہی لقمہ اجل بن گیا ۔حادثے کے فوراً بعد ٹرک ڈرائیور موقعے سے فرار ہوا ہے۔ پولیس نے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں