کنٹرول لائن پر پاکستانی فائرنگ سے تین فوجی جوان زخمی

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر بھارت اور پاکستانی افواج کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کا تباد لہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے۔دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ پونچھ میں کنٹرول لائن کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں گزشتہ رات پاکستانی فائرنگ سے تین فوجی جوان زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمی جوانوں میں حوالدار لکھوندر سنگھ، حوالدار بلبیر سنگھ اور لائنس نائک چرنجیت سنگھ شامل ہیں۔ ان میں سے دو زخمیوں کو بہتر علاج و معالجے کیلئے ادھمپور کے فوجی اسپتال لے جایا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہند و پاک افواج کے درمیان وقفہ وقفہ سے گولہ باری اور فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ، جس کی وجہ سے کنٹرول لائن پر کشیدہ صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں