سعودی عرب میں 4پاکستانیوں کے سر قلم کردیئے گئے

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾ سعودی عرب میں زیادتی اور قتل کے مقدمے میں چار پاکستانیوں کے سرقلم کردیئے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی حکام کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ زیادتی اور قتل کے جرم میں سزائے موت پانے والے چار پاکستانیوں کے سرقلم کردیے گئے۔ مجرمان نے دارالحکومت ریاض میں ایک گھر میں گھس کر خاتون اور اس کے بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کردیا تھا جب کہ مجرمان طلائی زیورات اور نقدی بھی لوٹ کرفرار ہوگئے تھے۔سعودی عرب میں رواں سال کے دوران اب تک مختلف مقدمات میں سزائے موت کے مرتکب 20 مجرموں کے سرقلم کیے گئے ہیں۔ گزشتہ سال دس جولائی کو پاکستانی شہری سمیت 6 مجرموں کے منشیات اسمگلنگ کے جرم میں سرقلم کئے گئے تھے جوکہ 2017 میں ایک ہی روز مجرموں کو منطقی انجام تک پہنچانے کی سب سے بڑی تعداد تھی۔سال 2017 میں مجموعی طور پر 141 سزائے موت کے مجرموں کے سر تلوار کے ذریعے تن سے جدا کردیے گئے تھے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں