ٹرمپ نے پاکستانیوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی : بلاول بھٹو

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امریکی صدر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نئے سال پر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹویٹ سے پاکستان کی عوام خصوصاً جن کے پیاروں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانیں کھوئیں، کو شدید تکلیف پہنچی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سال نو کے آغاز پر امریکی صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ ’امریکا نے پاکستان کو 15 سال میں 33 ارب ڈالر سے زائد امداد دے کر بے وقوفی کی، پاکستان نے امداد کے بدلے ہمیں جھوٹ اور دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا جبکہ وہ ہمارے رہنماؤں کو بیوقوف سمجھتا ہے۔‘انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ ’پاکستان دہشت گردوں کو مبینہ محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرتا ہے جہاں سے دہشت گرد افغانستان میں امریکی اور اتحادی افواج کو نشانہ بناتے ہیں، لیکن اب ایسا نہیں چلے گا‘۔امریکی میڈیا فوکس بزنس کے پروگرام 'آفٹر دی بیل' کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ' مجھے نہیں لگتا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی کوئی ایسی نیت ہوگی پر ان کے اس ٹویٹ نے پاکستانی عوام کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچائی'۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں