پونچھ میں پاکستانی گولہ باری سے زخمی فوجی جوان چل بسا

سرینگر//(آفتاب ویب ڈیسک )پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر 4فروری کو پاکستانی گولہ باری سے زخمی ہوا فوجی جوان آج ادھمپور کے ملٹری اسپتال میں دم توڑ بیٹھا ہے۔ کشور کمار منا نامی یہ فوجی جوان پونچھ میں کنٹرول لائن کے شاہ پور سیکٹر میں شدیدزخمی ہوا تھا۔اس طرح سے اس سال کنٹرول لائن اور بین الاقوامی سرحد پر پاکستانی فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد9شہریوں سمیت 20ہوگئی ہے۔جبکہ اس عرصے میںفورسز کے متعدد اہلکاروں اور شہریوں سمیت 75افراد زخمی ہوگئے ہیں۔کشور کمار بہار کے چوتھم علاقے کا رہائشی تھا۔ اس کی میت اسکے گھر روانہ کردی گئی ہے۔
مزید دیکهے

متعلقہ خبریں