روس میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 71افراد ہلاک

سرینگر//(آفتاب ویب ڈیسک )روس میں ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے ، جس میں عملے کے 6 ارکان سمیت 71 مسافر جاں بحق ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافر طیارہ دارالحکومت ماسکو سے اورسک شہر جارہا تھا تاہم طیارے کا اڑان بھرنے کے چند منٹوں بعد ہی رابطہ منقطع ہوگیا۔مسافر طیارہ ماسکو کے قریب ارگونو کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا جس میں 6 عملے کے ارکان سمیت 71 مسافر سوار تھے۔ جہاز میں سوار تمام مسافر ہلاک ہوگئے ہیں اور ان کی لاشوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ روسی حکام کا کہنا ہے کہ مسافر طیارے کی تباہی کی وجوہات کا تعین نہیں ہوسکا ہے اور حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔
مزید دیکهے

متعلقہ خبریں