میکرون نے تاج محل کا دیدار کیا

آگرہ / 11ما رچ / فرانسیسی صدر امینوئل میکروں نے آج دنیا کے سات عجائبات میں سے ایک تاج محل کا دیدار کیا ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مسٹر میکروں آگرہ میں کئی گھنٹے گزارے۔اس دوران ہوائی اڈے سے تاج محل تک سخت سیکورٹی کے بندوبست کئے گئے۔ فرانسیسی صدر کے استقبال کیلئے اتر پردیش کے نائب وزیر اعلی دنیش شرما موجود تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ مسٹر میکروں ایئر فورس کے ایک خاص ہوائی جہاز سے شام چار بج کر45منٹ پر ہوائی اڈے پہنچ گئے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں